Saturday, 5 July 2014

سوال !!!


جب میں تیرہ برس کی تھی
میری ماں مُجھے گھر داری سکھایا کرتی تھی
اُنیس برس کی عمر میں
میں ایک بچی کی ماں تھی
آج میری بیٹی
اُنیس برس کی ہے
میرے ہاتھوں میں
ٹُوٹی ہوئی پتواریں ہیں
اپنے آنسوؤں سے تر دامن میں 
اپنے بچوں کو چُھپائے
میں سوچتی ہوں
میں اپنی بیٹی کو کیا سکھاؤں؟
ثمینہ تبسم۔

No comments:

Post a Comment