Saturday, 5 July 2014

آخر کیوں ???


ممی ڈیڈی
تُم نے کہا تھا
جُھوٹ نہ کہنا
چوری اور دغا سے بچنا

ممی ڈیڈی
جب بھی بھُوک لگی تو میں نے کھانا مانگا
جب بھی پیاس لگی تو میں نے پانی مانگا
جب نیند ائی تو ایک بچھونا تکیہ مانگا

ممی ڈیڈی
اب میں نے جینے کو اپنا پیار ہے مانگا
تو نفرت سے دیکھ رہے ہو
تُم نے کہا تھا 
جُھوٹ نہ کہنا

ثمینہ تبسم

No comments:

Post a Comment