شام کے ملگجے اندھیرے میں
صاف سُتھری سڑک کے دونوں طرف
اپنے دھندے پہ آ نکلتی ہیں
اور گاہک تلاش کرتی ہیں
کُچھ نئی کُچھ ذرا پُرانی سی
( وقت کی نوک پہ یا ڈھلواں پہ )
صاف سُتھری سی، خُوشبُوؤں میں بسی
( مارکیٹ میں نئی نئی اُتری )
گندی میلی سی، ٹُوٹی پُھوٹی سی
( سینکڑوں گاہکوں کو جھیلے ہوئے )
شام کے ملگجے اندھرے میں
اپنے دھندے پہ آ نکلتی ہیں
اور گاہک تلاش کرتی ہیں
ٹیکسیاں بھی عجیب ہوتی ہیں
ثمینہ تبسم
No comments:
Post a Comment